منشیات مقدمات میں ’’ویڈ‘‘درج کرنے پر عدالت نے پابندی لگادی
کراچی( اسٹاف رپورٹر)منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت،عدالت نے پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو قانونی اور تسلیم شدہ اصلاحات استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائیکورت میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عدالت کاکہنا تھا کہ مقدمات اور سرکاری دستاویز میں اصطلاح ویڈ کے بجائے قانونی اصطلاح کینابس، چرس، بھنگ یا گانجا استعمال کیا جائے،عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی اے این ایف کو افسران کو انتظامی ہدایت جاری کرنے کا حکم دیا۔ سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم افتخار حسین کو نیپئر تھانے کی حدود میں کشتی چوک کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔