حیدرآباد پولیس کی کارروائیاں، مقابلے کے بعد 5ملزمان گرفتار
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مختلف پولیس مقابلوں میں پانچ ملزمان گرفتار ٹنڈو یوسف پولیس کا اسنیچر گینگ کے کارندوں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا پولیس مقابلہ بھٹی گوٹھ لنک روڈ نزد فتح باغ گیٹ کے قریب پیش آیا گرفتار زخمی ملزم کی شناخت بشیر احمد عرف آفتاب بلیدی کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق ضلع لاڑکانہ حال کوٹری سے معلوم ہوا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کا تعلق ایک اسنیچر گینگ سے ظاہر ہوا ہے۔ مزید گرفتار زخمی ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چیک پوسٹ نسیم نگر، قاسم آباد اور بھٹائی نگر کے علاقوں میں نجی مارٹ و دکانوں سے اسلحہ کے زور پر اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے، جن میں ملزمان نے شہریوں سے نقدی رقم اور موبائل فونز چھینے کی وارداتیں کیں۔جبکہ ملزم اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسلحہ کے زور پر مارٹس اور دکانوں سے اسنیچنگ کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے انکشافات بھی ہوئے بلدیہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور مین پوری و گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، پولیس مقابلے سے فرار سمیت 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور گٹکے کے پیکٹ برآمدبلدیہ کرتے ہوئے گٹکا سپلائی کی کوشش ناکام بنا کر سپلائر شاہد میرجٹ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 پیکٹ، جن میں تقریباً 1500 گٹکا ساشے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 124؍2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ٹنڈو یوسف حدود سے پولیس مقابلے میں فرار ہونے والے ملزم بادل بروہی کو گرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزم کے قبضے سے 30 پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔