تُرک صدر کی اسلامو فوبیا مخالف مہم چلانے والے برطانوی لڑکے سے ملاقات
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان نے کیک ناٹ ہیٹ نامی مہم چلانے والے برطانوی لڑکے سے ملاقات کی ہے۔ صدر اردوان نے ایک 12 سالہ آٹسٹک لڑکے جوشوا ہیریس کا خیرمقدم کیا جسے اس کی اسلامو فوبیا مخالف مہم کیک ناٹ ہیٹ کے لیے خوب پذیرائی ملک رہی ہے۔ استنبول میں صدارتی ڈولماباہی ورکنگ آفس میں ہیرس اور ان کے اہل خانہ سے صدر اردوان نے ملاقات کرکے بچے کی مذہبی رواداری کے لیے پرْخلوص جذبے اور مہم کو سراہا۔ اس سے قبل بدھ کے روز ہیرس نے حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے استنبول کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ہیریس نے برطانیہ میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے نوجوان مہم چلائی ہے۔