فیصل آباد:کار کی ٹکر سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق
فیصل آباد(صباح نیوز )فیصل آبادچک 279 رب، سبزی منڈی کے قریب ڈجکوٹ سے سمندری روڈ پر کار کی ٹکر سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ تصیلات کے مطابق دونوں بچے سڑک عبور کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی، جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 5 سالہ یاسین ولد نظر خان اور 6 سالہ نازیہ دختر نظر خان سے ہوئی ہے ضروری کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشیں کو گھر منتقل کر دیا گیا۔