پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جماعت اسلامی

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ روز روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی تاجروں برداری کی کمر توڑ کر رکھ دی معاشی صورتحال ؎ابتر ہو تی جارہی اور حکمران اپنی عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں اس ظلم کے نظام سے نجات پانے کے لیے عوام کو مل کر جدوجہد کرنہ ہو گی انھوں نے یہ باتیں سات اگست کی ہڑتال کے سلسلے عوام رابطہ مہم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا ملک میں حکمران طبقے اور ان حواریوں کے سوا سب لوگوں سے زبردستی ٹیکس لیا جارہا ہے اور پٹرول لیوی کے ایک پر ایک غریب ٹھیلے ولا ایک طالب علم ایک مزدور جن پر ٹیکس بنتا ہی نہیں ان سے زبردستی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے پٹرول اور ڈیزل کے روزانہ کے قیمتوں میں دروبدل کے جاہلانہ فیصلے کی وجہ سے پورے ملک کا معاشی پہیہ جام ہو چکا ہے لیکن حکمرانوں کو اسی کی کوئی فکر نہیں کہ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور کاروبار ختم ہو تا جارہا فیکٹریاں اور کارخانے بند ہوتے جارہے انھیں صرف اپنی عیاشیوں کی فکر ہے انھوں نے کہا ملک کو ان نا اہل حکمرانوں سے نجات دلانے اور اس ظلم کے نظام سے نجات پانے کے لیے کسانوں تاجروں طالب علموں اور مزدوروں سب کو اکھٹے ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی اپنے اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انھوں نے کہا سات اگست کی پہیہ جام ہڑتال عوام کے حقوق کی ہڑتال ہے اور جام معاشی پہیہ کو چلانے کے لیے ہڑتال ہے انھوں نے کہا اب وقت آگیا ہے آزمائی ہوئی سیاسی جماعتوں اور ان کے نعروں کے فریب سے باہر نکل کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیا جائے اور نظام بدلو تحریک میں بھرپور حصہ لیا جائے انھوں نے کہا سات اگست کی ہڑتال حمکرانوں کے خلاف اور ان کی پالیسوں کے خلاف بھرپوریفرنڈم ثابت ہو گا اس موقع پر امیر جماعت حافظ غیور احمد پروفیسر طارق راجپوت کونسلر طاہر اسامہ سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *