خیبرپختونخوا حکومت کی بلدیاتی قانون سے متعلق ترمیم مسترد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی بلدیاتی قانون سے متعلق ترمیم مسترد کر دی، اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نئی ترمیم کے تحت ویلج کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار مقرر کی گئی ہے جو آئین سے متصادم ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے اختیارات کم نہیں کیے جا سکتے، حلقہ بندی کرنا مکمل طور پر الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔