جامعہ کراچی کے لیے بیل آؤٹ پیکیج اور وائس چانسلر کے دور کا آڈٹ کرانے کی ہدایت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ نے جامعہ کراچی سے متعلق ایک اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کو معاملے پر قانون، قواعد اور پالیسی کے مطابق فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف منسٹر سیکریٹریٹ کی جانب سے 25 جولائی 2026 کو جاری ہونے والے مراسلے میں جامعہ کراچی ملازمین اتحاد کے صدر فرحان خان کی درخواست ارسال کی گئی ہے، جس میں جامعہ کراچی کے لیے بیل آؤٹ پیکیج فراہم کرنے اور سابق وائس چانسلر کے سات سالہ دورِ تعیناتی کا مکمل آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے درخواست پر “For necessary action” کی ہدایت درج کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کا حکم دیا۔ اس کے بعد سیکشن آفیسر-IV نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ کو معاملہ قانون اور ضابطوں کے مطابق نمٹانے اور جلد از جلد چیف منسٹر سیکریٹریٹ کو پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *