مارکیٹ میں مجموعی طور پر22،874 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی
کراچی (کامرس رپورٹر) پی ایم ای ایکس میں گزشتہ روزدھاتوں، توانائی، کرنسی، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی طور پر22،874 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی، جبکہ کل کاروباری حجم 43644 ارب روپے رہا۔ سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (20466 ارب روپے) میں ہوا، اس کے بعد این ایس ڈی کیو 100 (6726 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (6088 ارب روپے)، سلور (1320 ارب روپے)، پلاٹینم (742152 ملین روپے)، ایس اینڈ پی 500 (1922 ارب روپے)، ڈی جے (1027 ارب روپے)، کاپر (696788 ملین روپے)، کروڈ آئل (2023 ارب روپے)،سویابین (51962 ملین روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (368120 ملین روپے)، نیچرل گیس (107276 ملین روپے)، ایلومینیم (19271 ملین روپے)، برینٹ (1689 ارب روپے) اور پیلاڈیم (107662 ملین روپے) شامل رہے۔