مقامی کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کوڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی

کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کوڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جبکہ انٹربینک میں بھی ڈالر 5پیسے گھٹ گیا۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر5پیسے کم ہوکر278روپے رہا جبکہ مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے گھٹ کر 278.90 روپے پر آگیا۔یورو1.01روپے کی کمی سے321.77روپے جبکہ برطانوی پائونڈ 1.90 روپے کے خسارے سے 376.72 روپے رہ گیا۔ سعودی ریال12پیسے بڑھ کر 75.24 روپے اور یو اے ای درہم 9پیسے بڑھ کر76.94روپے ہوگیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *