لا ہور ہائیکورٹ کیلیے نامزد 10 ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری کل ہو گی
لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے لیے نامزد 10 ایڈیشنل ججز کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،صدرِ مملکت کی منظوری اور وزارتِ قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد حلف برداری کی تقریب 27 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ کے ججز لان میں منعقد ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نئے تعینات ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گی۔