بلوچستان میں جاری آپریشن العزم میں 16دہشت گرد جہنم واصل کیے جاچکے

کوئٹہ (آن لائن)سیکورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں اور آپریشن العزم، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہوں کو تباہ کر کے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیاگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری آپریشن العزم میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16دہشت گرد جہنم واصل کیے جاچکے ہیں ۔بلوچستان میں کلی کند عمرانی، خڈکوچہ، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنااٹھاناپڑا ہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آپریشن العزم میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہوں کو تباہ کر کے اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، بلوچستان میں جاری آپریشن العزم میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16دہشت گرد جہنم واصل کیے جاچکے ہیں، بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *