چودھری شجاعت حسین کا امیر العظیم کے انتقال پر اظہارافسوس

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ امیر العظیم ایک صاحب بصیرت، باوقار اور اصول پسند سیاست دان تھے، جن کی قومی، سیاسی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کی وفات سے ملک ایک مدبر اور مخلص سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے مرحوم کے درجات بلند، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور جماعت اسلامی کے کارکنان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *