یکم جون کو پیٹرول پمپ پر معمولی تلخ کلامی پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (آئی این پی) یکم جون کو پیٹرول پمپ پر شہری کو معمولی تلخ کلامی پر تشدد کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا،ملزم کو نیپئر پولیس نے گرفتار کیا۔ملزم کی شناخت عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم نے یکم جون کو فضل الدین نامی شخص کو پیٹرول پمپ پر اپنے نمبر پر پیٹرول ڈلوانے کی وجہ سے معمولی تلخ کلامی پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔بعد ازاں فضل الدین جاںبحق ہوگیا تھا۔اس واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 77/26 تھانہ نیپئر میں درج ہوا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مختلف ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش بھی جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *