صدر ٹاؤن میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے‘منصورشیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر، چیئرمین ٹی ایم سی صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا ہے کہ صدر ٹاؤن کی باشعور عوام نے عمران خان کے نظرئیے اور پاکستان تحریک انصاف کی انصاف دوست سیاست پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں اپنے ووٹ سے منتخب کیا۔ عوام کی خدمت، ان کے مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹاؤن میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے۔