چین میں طوفان سے 10 افراد ہلاک‘اموات میں اضافے کا خدشہ
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں نول نامی طوفان نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق شمال مغربی چین میں ایک سیاحتی مقام پر شدید بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے 10 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ وییوآن کاؤنٹی، ڈنگسی شہر کے ایک خوبصورت مقام پر مختصر لیکن شدید بارش کے باعث کچھ کیمپرز پھنس کر رہ گئے۔ جنوبی گانسو کے ناہموار پہاڑی علاقوں میں شوانگ شیمین سینک ایریا میں سیلاب کے مقام کی نشاندہی کی گئی جو دارالحکومت بیجنگ سے تقریباً 1200 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔ شوانگ شیمین اپنے قدرتی پتھر کے محرابوں، الپائن کے میدانوں اور پہاڑی ندیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔