کوئٹہ: دہشت گردوں کے حملے میں شہری شہید
اسلام آباد (اے پی پی) فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے دہشت گرد بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے دشمن بن گئے، فتنہ الہندوستان ( بی ایل اے)کے دہشت گردوں کے کوئٹہ میں بزدلانہ حملہ میں ایک شہری شہید ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں ایک شہری شہید جبکہ ایک بچہ سمیت4 افراد زخمی ہوئے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی بچے ابرار احمد کا کہنا تھا کہ میں اپنے علاج کیلئے کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر واقع ہسپتال آیا تھا ، فیملی کے ہمراہ ہسپتال سے باہر آ رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا جس میں ،میں شدید زخمی ہوا ۔ ماہرین کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے دہشت گرد خوف و ہراس کی فضا قائم کرنے کیلئے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔