|

اردن میں امریکی فوجی اڈے اور سینٹکام مرکزکوبیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا: پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مرکز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز میں انتباہات نظر انداز کرنے والے تین آئل ٹینکرز کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیرِ خارجہ نے قطر، بحرین اور کویت کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خلیجی وزرائے خارجہ نے فریڈم آف نیویگیشن کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی بھی مذمت کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *