انتخابی مہم کے وعدے پورا کرنے پر توجہ مرکوز ہے‘ جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی وزیرِ اعظم تاکائچی سانائے نے پارلیمان کے ایک خصوصی اجلاس کے اختتام پر بتایا کہ اپنی جماعت کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے رائے دہندگان سے جن پالیسیوں کا وعدہ کیا تھا اْن پر عمل آمد پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اس خصوصی اجلاس کے دوران یہ میرا مشن تھا کہ میں اپنی مہم کے وعدوں کو عملی جامہ پہناؤں۔ حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے تمام 64 مسودہ قوانین حالیہ اجلاس کے دوران منظور کیے گئے جن میں قومی خفیہ معلومات کونسل کی تشکیل کا قانون اور نظرثانی شدہ ایوانِ شاہی قانون شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *