رونادھوناچھوڑیں ، سندھ کی محرومیاں دورکریں، مریم کا بلاول کو جواب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رونادھوناچھوڑیں ، سندھ کی محرومیاں دورکریں،پیپلز پارٹی نے جس طرح کی زبان استعمال کی اس پر افسوس ہے، پیپلزپارٹی کو کھلے دل سے ہار تسلیم کرنی چاہیے تھی۔ مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں عوام کرتی ہے‘ گلگت بلتستان میں عوام نے آپ کے حق میں فیصلہ دیا، ہم نے قبول کیا تھا، جی بی میں آپ جیت گئے تو الیکشن ٹھیک تھے‘ آزاد کشمیر میں آپ ہار گئے تو الیکشن غلط ہے؟ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی آزاد کشمیر کے حالات خراب ہوئے۔مریم نواز نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں 17 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، بلاول سندھ حکومت کی کارکردگی نہ بتا سکے، نہ ہی روڈ میپ دے سکے‘ آپ کے پاس آزاد کشمیر کے عوام کو اپنی کارگردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے، 17 سال سے آپ کی سندھ میں حکومت ہے، آپ کے پاس بتانے کے لیے ایک پروجیکٹ تک نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا آپ ایک مرتبہ یہ نہِیں کہہ سکے کہ آپ آزاد کشمیر کو سندھ جیسا یا کراچی جیسا بنائیں گے، کارگردگی دکھانے کے لیے آپ کے پاس کچھ ہے نہیں اور آپ اب دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے جلسے خالی تھے، عوام نے شرکت نہیں کی، جن کی اپنی سڑکیں ٹوٹی ہیں وہ آزاد کشمیر کی سڑکیں کیسے بہترکریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *