رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ڈاکا ہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ، نرل سیکریٹری محمد عمر شر، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ایک مرتبہ پھر غریب عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کردیا بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غریب مزدوروں کو دو وقت کی روٹی بھی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنی پڑھ رہی ہے ضروری بنیادی اشیاء آٹا ، چاول، چینی، گھی، دالیں ، سبزیاں تمام اشیاء پر روزانہ قیمتیں بڑھ رہی ہیں آٹا بھی سونے کے بہائو دستیاب ہے جو کہ غریب کی دسترس سے دور ہو گیا ہے حکومت اپنی من مستیوں میں مصروف ہے غریب کی فکر کرنے کے بجائے وہ اپنے مفادات اور اختیارات کو استعمال کر رہے ہیں جس سے غریب عوام میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے جس سے کسی بھی وقت انارکی پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔شکیل احمدشیخ نے کہا کہ صوبائی حکومت سندھ فوری طور پر بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرے تا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی عزت کے ساتھ اپنے بچوں کو کھلا سکے۔حیدرآباد کی صنعتی علاقوں کی فیکٹریوں سے نکالے گئے محنت کشوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے اور انہیں ملازمت پر بحال کیا جائے چوڑی کی صنعت جو کہ حیدرآباد کی پہچان ہے اس کے محنت کشوں کو بنیادی سہولیات بھی حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے محنت کش علاج معالجہ اور دیگر اداروں سے مراعات حاصل کرنے سے محروم ہیں بھرتی لیٹر اور سوشل سیکورٹی اور EOBIمیں بھی اندراج کروانے کے بجائے مالکان سالوں سے ان سے مشقت لے رہے ہیں کئی کئی سال سے محنت کش چوڑی کی صنعت سے وابستہ ہیں لیکن تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں متعلقہ اداروں کو اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ فیکٹریوں کا معائنہ کریں محنت کشوں کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی کی افادیت سے انہیں آگاہ کریں اور مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ غریب بینگل ورکرز کو بنیاد ی سہولیات اور بھرتی لیٹر جاری کریں ۔