پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 29.768 ارب روپے کے سودے
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روزدھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصص اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 29.768 ارب روپے رہی، جبکہ مجموعی طور پر 83,710 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (11.346 ارب روپے) میں ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.394 ارب روپے)، نیسڈیک 100 (6.495 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (2.012 ارب روپے)، پلاٹینم (951.157 ملین روپے)، چاندی (921.031 ملین روپے)، خام تیل (887.255 ملین روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (849.942 ملین روپے)، تانبہ (462.093 ملین روپے)، ڈائو جونز (409.790 ملین روپے)، برینٹ خام تیل (328.637 ملین روپے)، کپاس (232.378 ملین روپے)، قدرتی گیس (207.052 ملین روپے)، سویا بین (118.073 ملین روپے)،گندم (73.425 ملین روپے)، پیلیڈیم (70.729 ملین روپے)، مکئی (6.346 ملین روپے) اور ایلومینیم (2.835 ملین روپے) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 71 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی، جس کی مجموعی مالیت 430.221 ملین روپے رہی۔