الیکشن کمیشن نے محمود اچکزئی کو پارٹی سربراہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کی بنیاد پر محمود خان اچکزئی کو پارٹی سربراہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے پرٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، آئین میں تبدیلی اور پارٹی اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کارروائی کے دوران جب پی کے میپ کے وکیل نے پاور آف اٹارنی پیش کیا تو چیف الیکشن کمشنر نے اس پر دستخط کرنے والے شخص سے متعلق استفسار کیا۔وکیل کی جانب سے یہ بتائے جانے پر کہ اس پر پارٹی چیئرمین کے دستخط ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ چونکہ جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات ہی منعقد نہیں ہوئے، اس لیے اس وقت قانونی طور پر کوئی پارٹی چیئرمین موجود ہی نہیں۔کمیشن نے پاور آف اٹارنی کو ریکارڈ پر لینے اور اس کی قانونی حیثیت سے متعلق الگ حکم جاری کرنے کا عندیہ دیا۔ بعد ازاںپارٹی وکیل کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *