جاپان میں غیر ملکیوں کی تعداد میں اضافہ‘ مقامی آبادی میں کمی

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی مقامی آبادی میں رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی واقع ہوئی ۔ اس کے برعکس غیر ملکی باشندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بنیادی رہائشی رجسٹر پر مبنی وزارتِ داخلی امور کے اعداد و شمار سے پتاچلتا ہے کہ یکم جنوری کو غیر ملکیوں سمیت جاپان کی کل آبادی 12 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار 642 تھی، جوپہلے کی نسبت 0.45 فیصد کی کمی ہے۔ صوبوں کے لحاظ سے، ٹوکیو کی آبادی ایک کروڑ 40 لاکھ 77 ہزار 553 کے ساتھ سب سے زیادہ تھی، اس کے بعد کاناگاوا کی آبادی 91 لاکھ 94 ہزار 723 اور اوساکا کی آبادی 87 لاکھ 75 ہزار 326 تھی۔ توتّوری کی آبادی سب سے کم، 5 لاکھ 27 ہزار 236 تھی، اور شیمانے کی آبادی 6 لاکھ 34 ہزار 459 تھی۔ آبادی میں اضافہ صرف ٹوکیو، اوساکا اور چیبا میں دیکھا گیا، جبکہ 44 دیگر صوبوں میں کمی آئی۔ دوسری جانب جاپانیوں کی آبادی 11 کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 483 تھی۔ یہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 916,744 یعنی 0.76 فیصد کم ہے۔ کمی کی تعداد اور شرح دونوں 1968 ء کے بعد سب سے زیادہ تھی۔ جاپانیوں کی تعداد 2009 ء میں 12کروڑ 7 7 لاکھ سے زیادہ ہونے کے بعد مسلسل 17ویں سال گری۔ پچھلے سال پیدا ہونے والے جاپانیوں کی تعداد 6لاکھ 70ہزار 467 تھی جو اس درجہ بندی کو 1979 ء میں سروے میں متعارف کرانے کے بعد سے سب سے کم تعداد ہے۔ اموات کی کل تعداد 15لاکھ 93ہزار 475 رہی۔ اس کا مطلب ہے کہ آبادی میں قدرتی کمی 9لاکھ 23ہزار کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی۔ جاپان میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی تعداد 40 لاکھ 31 ہزار 159 رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3لاکھ 53ہزار 696 زیادہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ تعداد 40 لاکھ کی سطح سے اوپر گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *