آسٹریلیا: متنازع وڈیو نہ ہٹانے پر ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر مقدمہ

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی آن لائن سیفٹی ریگولیٹر کے کمشنر نے ٹیلی گرام کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔ آسٹریلوی آن لائن سیفٹی کمیشن کا الزام ہے کہ پلیٹ فارم دہشت گردی سے متعلق ویڈیوز اور دیگر ممنوع مواد کی بروقت نشاندہی اور ہٹانے میں ناکام رہا، حالانکہ آسٹریلوی صارفین نے اس کو رپورٹ کیا ہے۔ ریگولیٹر کے مطابق دہشت گردوں کی پھانسیوں اور اجتماعی فائرنگ کے واقعات سے متعلق ویڈیوز رپورٹ ہونے کے باوجود کافی عرصے تک دستیاب رہیں۔ بعض متعلقہ اکاؤنٹس، چینل اور گروپوں کو بھی بروقت معطل یا بند نہیں کیا گیا۔ یہ کارروائی آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت کی جا رہی ہے اور اگر عدالت نے خلاف ورزی ثابت کر دی تو ٹیلی گرام کو 5کروڑ 46 لاکھ آسٹریلوی ڈالر تک کے سول جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ٹیلی گرام نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہا پسند مواد کے خلاف کارروائی کرتا ہے اور 2026 کے دوران ہزاروں شدت پسند کمیونٹیز کو بلاک کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ عدالت میں اس مقدمے کا دفاع کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *