54 کروڑ کے الیکٹرونکس سامان کی غیر قانونی کلیئرنس کیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ائرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے الیکٹرونکس سامان کو کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر کلیئر کرنے سے متعلق مقدمے میں نامزد کارگو ایجنٹ اسد کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ہر مقدمے میں دو، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کسٹمز حکام نے جیریز ڈناٹا کی کارگو ہینڈلنگ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیں جن میں انکشاف ہوا کہ جیریز کے بعض افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے 54 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے آئی فونز، پلے اسٹیشنز اور میک بک بغیر ڈیوٹی و ٹیکس ادا کیے کلیئر کیے گئے جن پر تقریباً 35 کروڑ روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس واجب الادا تھا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر پانچ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق کسٹمز افسران دستاویزات کی تصدیق کے بعد انہیں جیریز کے عملے کے حوالے کرتے تھے، جہاں ملزمان نے کسٹمز اور جیریز کے سسٹمز کے درمیان رئیل ٹائم رابطے کی کمی کا فائدہ اٹھایا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *