حافظ نعیم کی قیادت میں عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں‘ کاشف سعید شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ و لیوی بھتہ سمیت ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں جماعت اسلامی سندھ کے تحت بھی کراچی تاکشمور سندھ بھرپور احتجاج کیا گیا۔کراچی،حیدرآباد ،سکھر، میرپور خاص لاڑکانہ، کشمور،گھوٹکی اوباوڑو،شہدادکوٹ،عمر کوٹ، سانگھڑ،مٹھی ،بدین،جیکب آبا ،سکرنڈ،مٹیاری اور ٹھٹھہ میںاحتجاجی مظاہرے اورقومی شاہراہ،انڈس ہائی وے،مہران ہائی وے،تھرکول روڈ، سندھ پنجاب بارڈر،سندھ بلوچستان بارڈر ،گوادرموٹروے سی پیک، میرپورخاص حیدرآباد ٹال پلازہ کو بندکرکے دھرنا دیا۔صرف ایمبولینس کوراستہ دیا گیا۔شرکاء نے لیوی بھتہ ٹیکس ختم کرو،پٹرول کی قیمت کم کرو، عوام کو ریلیف دو اپنی عیاشیاں ختم کرو، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے جیسے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ٹنڈومحمد خان میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما اکرم بیگ کو بلاجوازگرفتار کیا گیا بعدازاں مذاکرات کے بعد ان کی رہا کیا گیا۔ گوادرموٹروے علی شاہ بائی پاس پردھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ظالمانہ لیوی ٹیکس وظالمانہ اقدامات سے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاںکمی کے باوجود فارم 47کی حکومت کی جانب سے پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی بجائے برقرار اورعوام کا مزید خون نچوڑنے کیلئے لیوی میں مزید اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ونانصافی اورزخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔صوبائی امیر نے جماعت اسلامی لاڑکانہ کے تحت شیخ زید موڑ انڈس ہائی وے پرمنعقدہ دھرنے میں بھی شرکت وخطاب کیا۔کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے گولاموڑ پرصوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ کی زیرقیادت دھرنا دیا گیا، جس میں دیگر سیاسی دینی وقوم پرست جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔انڈس ہائی پردھرنے سے سندھ وپنجاب کا آنے جانے والا ٹریفک جام اورگاڑیوں کی لمبی قطاربن گئی۔گھوٹکی میں اوباوڑو ٹول پلازہ پر ضلعی جنرل سیکریٹری مفتی محمد یوسف مزاری کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے سندھ پنجاب جانے والے راستے بند ہوگئے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔حیدرآباد میں حیدرچوک پردھرنا دیا گیا،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورامیرضلع حافظ طاہرمجید نے خطاب کیا۔بدین میں تھرکول روڈدھرنا دیا گیا جہاں پرتھرپارکر،بدین اورتھرکول آنے جانے والا روڈ بندرہا۔صوبائی نائب قیم الطاف ملاح،امیرضلع علی مردان شاہ نے خطاب کیا۔سکھرمیں ببرلوبائی پاس پردھرنے سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حزب اللہ جکھرو،ضلعی امیرزبیرحفیظ شیخ نے خطاب کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *