جماعت اسلامی اسلام آباد نے احتجاجی تحریک کیلیے پروگرام ترتیب دے دیے

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی اسلام آباد کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں 7 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے عظیم الشان دھرنے اور احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، صدر سیاسی کمیٹی ہما ایوب، سیکرٹری عامر بلوچ سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف سماجی، مذہبی، سیاسی، تاجر، وکلا اور دیگر نمائندہ حلقوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی جبکہ پوسٹرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے عوامی رابطہ مہم بھی تیز کی جائے گی۔ 31 جولائی کو اسلام آباد کی مختلف مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے، 2 اگست کو جے آئی یوتھ کی قیادت میں تمام زونز میں موٹر سائیکل ریلیاں، 5 اگست کو ہر زون میں احتجاجی کیمپ اور 6 اگست کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے خواتین کا بڑا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔سیاسی کمیٹی اور ذمہ داران زونز سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ مہنگائی بجلی کے بھاری بلوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف 7 اگست کا دھرنا عوامی حقوق کی مؤثر آواز ثابت ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *