جامعہ کراچی میں ریاست مخالف عناصر کا طلبہ پر حملہ قابل مذمت ہے‘محمد فاروق
کراچی( اسٹاف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے جناح اسپتال میں جامعہ کراچی حملے میں زخمی اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اور دیگر طلبہ کی عیادت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ریلی پر حملہ کرنے والے عناصر نے لاٹھیوں، آہنی راڈز اور تیز دھار ہتھیاروں سے طلبہ کو نشانہ بنایا۔محمد فاروق نے کہا کہ حملہ آوروں میں ایسے افراد بھی شامل تھے جنہوں نے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے، ان کی فوری شناخت کی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے تمام ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔جامعہ کراچی کو غیر طالب علم اور شرپسند عناصر سے پاک کیا جائے تاکہ طلبہ کو پرامن تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔