تیل نرخ میں کمی کے ثمرات عوام کو منتقل کیے جائیں، سنی تحریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی قوم مزید معاشی دباؤ برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو اس کا فائدہ بھی براہِ راست پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔ لیکن بدقسمتی سے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پیٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسوں کے ذریعے مزید مالی بوجھ ڈالنے کی خبریں تشویش کا باعث ہیں، ایسے اقدامات مہنگائی کے طوفان کو مزید تیز کر سکتے ہیں جس کا سب سے زیادہ نقصان غریب اور متوسط طبقے کو ہوگا۔،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم اور پاکستان کے عوام کو اس کا براہ راست فائدہ نہ دینے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا، شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ آج ملک کا مزدور، کسان، محنت کش، تنخواہ دار طبقہ، چھوٹا تاجر اور عام شہری شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *