بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی افسران کی گاڑی کو حادثہ‘ میجر ہلاک
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں فوجیوں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں حاضر سروس میجر ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر جیسل میرسے تقریباً 18 کلومیٹر دور فوجی علاقے میں پیش آیا جب فوج کے 3افسران آرمی اسٹیشن واپس جا رہے تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ میجر حمزہ عارف کی زیرِ قیادت چلنے والی ایس یو وی گاڑی ایک ایسے اونٹ سے ٹکرا گئی جو اچانک سڑک پر آگیا، حادثے کے نتیجے میں گاڑی الٹی گئی اور دور جاگری۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہیں زخمی فوجی افسروں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میجر حمزہ عارف کی موت کی تصدیق کردی گئی۔