مریم نواز آئندہ الیکشن میں وزیراعظم کی امیدوار ہو سکتی ہیں‘ عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بلاول زرداری پہلے اپنے والد اور چیئرمین سینیٹ سے استعفا لیں۔ آج کل بلاول کی طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی، وہ چیخ چیخ کر تقریر کر رہے ہیں کیونکہ انہیں مریم نواز کی کارکردگی کا خوف کھائے جا رہا ہے۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہمارے بڑوں کی توہین کی جائے اور ہم بالکل چپ بیٹھے رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز آئندہ الیکشن میں وزیراعظم کی امیدوار ہو سکتی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی صلح چاہتی ہے یا جنگ، ہم دونوں کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول شارٹ ٹیمپرامنٹ کے بندے ہیں، جنہیں بات کرنے کا لحاظ نہیں۔ میثاق جمہوریت ہوا تھا مگر مجھے لگتا ہے کہ اب انہوں نے خود ہی اسے اپنے پیروں تلے روند دیا ہے۔ ہمیں جواب تب دینا پڑتا ہے جب اس طرح کی بات کی جائے۔ ان کی 80 فیصد باتوں کو ہم نظر انداز کرتے ہیں اور صرف 20 فیصد کا جواب دیتے ہیںجبکہ جہاں لائن کراس ہوتی ہے وہاں جواب دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی اپنی اپنی تاریخ ہے، پیپلز پارٹی کی بھی بہت ساری تاریخ ہے، اس لیے میں ابھی اپنا حق محفوظ رکھ رہی ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *