حیدرآباد ،بورڈ آف ٹرسٹیز مرکزی جامع مسجد و مدرسہ تعلیم القرآن لطیف آباد5 کا اہم اجلاس

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)بورڈ آف ٹرسٹیز مرکزی جامع مسجد و مدرسہ تعلیم القرآن لطیف آباد 5 حیدرآباد کے ایک اہم اجلاس چیئرمین ٹرسٹ علیم آرائیں کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں ٹرسٹ خازن واجد خان نے ایک قراداد پیش کی کہ کسی بھی آسامی پر تعیناتی یا برطرفی کے مکمل قانونی و شرعی اختیارات ٹرسٹ انتظامیہ کے ہوتے ہیں ان امور میں مداخلت غیر قانونی و ناقابلِ برداشت عمل ہے ۔ جس پر تادیبی کارروائی کی جائے ۔ اس قرارداد کو تمام اراکینِ ٹرسٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا ۔ بورڈ آف ٹرسٹیز نے جناب ڈپٹی کمشنر زین العابدین ، ایس ایس پی حیدرآباد شاہ زیب، DIB انچارج فہیم فتح، ایس ڈی پی او حسین آباد غلام اکبر لنڈ ، ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن سجاد حسین جتوئی و دیگر سیکورٹی اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ امام کی برطرفی کے معاملے کی آڑ میں کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے ٹرسٹیز کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ادارے کے داخلی امور میں بیرونی مداخلت کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے اور فساد کا خدشہ ہے لہٰذا انتظامیہ حیدرآباد ٹرسٹ کی رِٹ کو برقرار رکھنے میں معاونت فراہم کریں اور شرپسند عناصر کا سدباب کرے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *