تیز بارش نے ٹنڈوجام میں تباہی مچادی،نشیبی علاقے زیر آب
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) تیز برسات نے ٹنڈوجام میں تباہی مچا دی دکانوں اور گھروں میں برساتی پانی داخل ہو گیا تاجروں کو کروڑوں کا نقصان برستاتی جوہڑ صاف نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے علاقے پانی میں ڈوب گئے دیہی علاقوں میں برساتی پانی نے تباہی مچادی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام اور اس کے گرد نواح میں مون سون کی پہلی برسات تیز آندھی کے ساتھ شروع ہوئی تیز آندھی کی وجہ سے بہت سے درخت گر گئے اور سولر پلیٹیں چھتیں اُڑ گئیں تیز برسات کی وجہ سے ٹنڈوجام کے بہت سے علاقے برسات کے پانی میں ڈوب گئے رستم شہید روڑ عبدالستار ایدھی چوک نواں ہٹ بازار پاکستان چوک شاہی بازار کھڈ پاڑا اسٹیشن روڑ غریب آباد مظفر آباد کریم آباد علی آباد لیاقت ٹاون فش مارکیٹ تالپور کالونی میر کالونی سخی وہاب ٹاون پوسٹ آفس سمیت دیگر علاقے برساتی پانی میں ڈوب گئے اور پانی گھروں اور دکانوں اسکولوںمیں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے جب کہ مسلسل برسات ہونے کی وجہ سے گھروں کی چھتیں اور دکانوں کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام نے توجہ کے باوجود ٹنڈوجام کے برساتی نالے اور جوہڑوں کو صاف نہیں کرایا ٹنڈوجام کا سب سے قدیم اور بڑا برساتی جوہڑ کچرے سے اٹا پڑا ہے اور قبضہ مافیا نے اس کے بہت بڑے حصے پر قبضہ کرلیا اور مسلسل قبضہ کیا جارہا ہے لیکن میونسپل نے نہ اسے صاف کرایا نہ اس پر قبضے روکا جس کی وجہ سے نواں ہٹ بازار رستم شہید روڑ عبدالستار ایدھی چوک برساتی پانی میں ڈوب گئے میر پاڑے کے برساتی قبضے کی وجہ سے وہ پورا علاقے پانی میں ڈوب گیا جب ریلوئے کے پانی کے جوہڑ پر قبضے کی وجہ سے فش مارکیٹ سمیت دیگر علاقہ برساتی پانی میں ڈوب گیا برسات کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جب کہ تیز آندھی کی وجہ سے تالپور گوٹھ ریلوئے پھاٹک پر موجود ریلوئے سگنل گر گیا جس کی وجہ سے حیدرآباد میر پورخاص ریلوئے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت روک دی گئی حیدرآباد میرپورخاص ہائے وے بھی پانی جگہ جگہ سے ڈوب کر تالاب کا منظر پیش کررہا ہے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جب ٹنڈوجام کے بہت سے دیہات برساتی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔