انتظامیہ و واٹر بورڈ انتظامیہ بارش میں بہتر اقدامات کیے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی انتظامیہ اور حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انتظامیہ نے مون کی پہلی بارش کے حوالے سے حیدرآباد کی صفائی ستھرائی کیلئے مثبت اقدامات کئے ، شہر کی مین شاہراہوں ، گلیوں ، علاقوں اور آبادیوں سے بروقت بارش کا پانی نکال کر شہریوں کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے، انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے بجلی کے طویل کی وجہ سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے شہریوںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہم میئر سمیت ٹاؤن چیئرمین، یوسی چیئرمین، پیپلزپارٹی کے عہدیداران و کارکنان نے جگہ جگہ جاکر خود صفائی کے انتظامات کاجائزہ لیا اور موقع پر عملے کو احکامات جاری کئے جس کے باعث صفائی کے مثبت اور بہتر انتظامات ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہہ پہلی مرتبہ حیدرآباد کے عوام پیپلزپارٹی کے جیالے کاشف شورو کو میئر بنانے کے علاوہ بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ٹائون چیئرمین یوسی چیئرمین کو منتخب کیا جوکہ اپنے علاقوںمیں شہریوں کی امتیاز خدمت کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب شہریوں کو بارش کے بعد فوری طورپر صفائی کے بہتر انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *