بھارتی ریاست کیرالہ میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی‘11 افراد ہلاک

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 11 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کیرالہ کے وزیر اعلی وی ڈی ستھیسان نے بتایا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے جبکہ تقریباً 7ہزار 700 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے 275 امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ شدید بارشوں کے باعث ریاست بھر میں متعدد اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ریاست کرناٹک میں لینڈ سلائیڈنگ سے میاں بیوی اور ان کا بیٹا ہلاک ہو گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *