المنظر جامشورو پل کے قریب نوجوان نے کراچی واہ میں چھلانگ لگادی
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) المنظر جام شورو پل کے قریب ایک شخص نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانیوں کے سبب کراچی واہ میں چھلانگ لگادی واقع گذشتہ شب دوبجے کے قریب پیش آیا ا، تاہم ریسکیو 1122 کو واقعے کی مصدقہ اطلاع رات تقریباً 4:00 بجے موصول ہوئی۔ اندھیرا ہونے کے باعث رات کے وقت سرچ آپریشن شروع کرنا ممکن نہ تھا۔ریسکیو 1122 حیدرآباد کی ٹیم نے منگل کی صبح باقاعدہ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، آپریشن میں غوطہ خور (اسکوبا ڈائیورز) اور ریسکیو بوٹ کی مدد سے متاثرہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق 28 سالہ امجد علی ولد نظیر احمد تھہیم، رہائشی گاؤں عبداللہ چاوڑہ، جامشورو نے مبینہ طور پر گھریلو ناراضی اور ذہنی دباؤ کے باعث نہر میں چھلانگ لگا دی، اس حوالے سے اطلاع اہلِ خانہ کی جانب سے دی گئی ہے۔