آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف احتجاج

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) اے ایس ٹی 40 پلس آئی بی اے ٹیسٹ کی ویٹنگ لسٹ پاس کرنے والے سید وسیم شاہ، ثمینہ عرفان لاشاری، ندیم بروہی، محمد پیرل عباسی اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کو نوکریاں دے کر انصاف کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد میرٹ اور انصاف کا حصول ہے کیونکہ سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم مسلسل ہمارے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیوں نے ہمارا مستقبل تباہ کر دیا ہے اور ہمیں ویٹنگ لسٹ میں رکھ کر ہمارا نوکری کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھرتیوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *