ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ تقریب کے مقام سے مسلح شخص گرفتار

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیلیفورنیا میں فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل مسلح شخص کو ٹرمپ نیشنل گالف کلب کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق سادہ لباس میں موجود وفاقی اہلکاروں نے مشکوک شخص کو گالف کلب کی تصاویر لیتے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے دیکھا جس پر اہلکاروں نے 38 سالہ جینین جان ٹیلے کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران جیب سے بھرا ہوا میگزین جبکہ گاڑی سے پستول، اور اضافی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ بعدازاں جینین کے گھر پر ایف بی آئی اور پولیس اہلکاروں نے چھاپامار کر غیر قانونی رائفل، 45 پستول، باڈی آرمر، بڑی گنجائش والے میگزین، بڑی مقدار میں گولابارود، مشکوک نوٹ بکس اور 2 ریڈیو سگنل ڈیوائسز بھی برآمد کیں۔ پولیس کے مطابق ملزم پہلے ہی ڈکیتی کے ایک مقدمے میں بھی زیر تفتیش تھا، ان کا مزید کہنا ہے فی الحال عوام یا صدر ٹرمپ کو کسی خطرے کے شواہد نہیں ملے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *