وزیراعلیٰ کا ایدھی ہوم سہراب گوٹھ میں ڈکیتی کا نوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایدھی ہوم سہراب گوٹھ میں ڈکیتی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ملازمین کی سیلری کے 65 لاکھ روپے لوٹنے کی واردات کا سراغ لگانے کا حکم، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایدھی سینٹر غریبوں اور لاوارثوں کا سہارا ہے، ایسے ادارے میں ڈکیتی ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ایدھی انتظامیہ سے فوری رابطے کی بھی ہدایت کی۔ واقعے کی فوری جانچ پڑتال کرکے ملزمان کو انجام تک پہنچایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔