پولیس سے مقابلے میں ایک زخمی ملزم گرفتار ،4 ساتھی فرار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، منشیات فروشوں سے پولیس مقابلہ، ایک زخمی ملزم گرفتار، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔ تھانہ شرافی گوٹھ پولیس نے ہاشم گوٹھ کے علاقے میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے 3 سے 4 ساتھی اندھیرے اور فائرنگ کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت صدام حسین ولد میار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول، ایک موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔