ماتلی: سانپ کے ڈسنے سے 35 سالہ شخص موقع پر جاں بحق

ماتلی(نمائندہ جسارت) تعلقہ ماتلی کے گاؤں حاجی راہو ہالیپوٹو میں سانپ کے کاٹنے سے 35 سالہ نوجوان محمد ہاشم ہالیپوٹو جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق محمد ہاشم کھیت میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران اسے سانپ نے ڈس لیا، جس کے بعد اہل خانہ اسے فوری طور پر تعلقہ اسپتال ماتلی لے کر پہنچے، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم سانپ کے زہر سے بچاؤ کے لیے اینٹی وینم انجیکشن دستیاب نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، ایمبولینس کے ذریعے حیدرآباد لے جاتے ہوئے محمد ہاشم راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ورثاء￿ نے الزام عائد کیا کہ اگر تعلقہ اسپتال ماتلی میں اینٹی وینم انجیکشن دستیاب ہوتا تو ممکنہ طور پر نوجوان کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *