ٹنڈو جام: پیٹرول پمپ مالکان نے اپنے من مانے نرخ رکھ لیے

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں حکومت کے بعد پٹرول پمپ مالکان کی من مانیاں فی لیٹر پانچ روپے زیادہ وصول کرنے لگے شکایت کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلی عوام لوٹنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق جہاں عوام حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے سے تنگ آئی ہوئی وہاں ٹنڈوجام کے پٹرول پمپ مالکان نے بھی لوٹ مار مچائی ہوئی حکومت جو ریٹ روزانہ کی بنیاد پر دے رہی ہے اس میں یہ پانچ روپے اضافہ کرکے اپنے بورڈ پر قیمت آویز کر دیتے ہیں عوام کے پوچھنے پر منیجر اور دیگر اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مالک کے کہنے پر یہ ریٹ لگاتے ہیں کچھ دن قبل حیدرآباد میں کمشنر نے ایسے پٹرول مالکان کے خلاف کاروائی کی تھی جو عوام سے اضافی پیسے وصول کر رہے تھے لیکن ٹنڈوجام اور اس کے گرد نواح میں باوجود اس کے حیدرآباد کا چھوتھا بڑا تعلقہ اور کاروبار اور تعلیمی مرکز ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جارہی جب کہ اسٹنٹ کمشنر کا مرکزی آفس بھی ٹنڈوجام میں ہی واقع ہے انجمن تاجران نواہٹ بازار کے صدر توفیق بلال کا کہنا ہے کہ کمشنر حیدرآباد کو ان پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہیے جو دن دھاڑے عوام کی جیبوں پر ڈاکا مار رہے اور بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ اپنے بورڈ پر اپنی مرضی کی قیمت لگاتے ہیں عوام کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ اگر چاہیے تو ہمیں لوٹ مار سے بچا سکتی ہے لیکن اس نے خود ان کی جانب سے آنکھیں بند کی ہوئیں ہیں جس کی وجہ سے یہ سینہ تان کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *