پولیس مقابلوں میں ڈاکو ہلاک،12زخمیوں سمیت24ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیوں کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک 12زخمیوں سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدود بی ایریا اسٹوڈنٹ گراو ¿نڈ کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم سمیر عرف کالا ولد عارف ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے تلاش ڈیوائس کے ذریعے ہلاک ملزم کی شناخت کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تلاش ڈیوائس کے ذریعے ہلاک ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا، سمیر عرف کالا کے خلاف مختلف تھانوں میں پولیس مقابلے، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحے، ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم کے 19 مقدمات درج تھے۔دوسری جانب خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ر حمانیہ موڑ، نارتھ کراچی سیکٹر 5-B/3 کے اندرون روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عبداللہ ولد محمد نبی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی عبدالرحمن ولد شیخ نسیم بھی فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن بلاک 1 اتوار بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ضلع ساو ¿تھ پولیس کے مطابق دوران گشت مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا۔زخمی گرفتار ملزم کی شناخت محمد طلحہ عرف علی ولد محمد ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔عزیز بھٹی پولیس کا یونیورسٹی روڈ نئیر وفاقی یونیورسٹی کے پاس کے ڈاکوو ¿ں کو رکنے اشارہ ،موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ڈاکو کی پولیس پر اسٹریٹ فائرنگ ، کر دی ، دو طرفہ فائرنگ میں سہیل ولد شہاب الدین کو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہوگیا، اسلحہ و موبائل پولیس قبضے میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب رات گئے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 8 زخمی سمیت 12 ڈاکو گرفتار کر لیے ،کہ پولیس نے مقابلے کے دوران 2 ڈاکووں 17 سالہ رضوان اور 18 سالہ عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ گرفتار ڈاکو ابراہیم حیدری کورنگی سو کوارٹر کے رہائشی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *