دبئی جانیوالے مسافروں سے 55 ہزار ڈالر اور ساڑھے 9 لاکھ روپے برآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافروں سے 55 ہزار ڈالر اور ساڑھے 9 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ، برآمد شدہ کرنسی اسٹیٹ بینک کی مقررہ حد سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پاکستان کسٹمز اور ائرپورٹ سیکورٹی فورس (ASF) نے ایک مشترکہ اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے ایک ہی خاندان کے 6 مسافروں سے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ائرپورٹ کسٹمز حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب مسافر دبئی روانگی کیلیے ائرپورٹ پہنچے، مسافروں کے سامان سے 55 ہزار امریکی ڈالر اور 9 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔حکام کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ ملکی و غیر ملکی کرنسی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مقررہ حد سے کہیں زیادہ تھی اور مسافروں نے روانگی سے قبل کسٹمز کرنسی ڈیکلریشن کاؤنٹر پر اس رقم کو ظاہر نہیں کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام اور ملکی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو بہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں ائرپورٹس پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *