دریائے سوات میں16 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

سوات (صباح نیوز) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے گاشکوڑ میں نوجوان دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروںنے جائے حادثہ پہنچ کر نوجوان کی تلاش کے لیے آپریشن شرو ع کردیا اور بالآخر باما خیلہ کے مقام پر نوجوان کو دریا سے ریکور کرلیا گیا، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر 16 سالہ نوجوان جس کا نام انس خان معلوم ہوا کو فوری طور پر مٹہ اسپتال منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے نوجوان کے موت کی تصدیق کردی۔ بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش تدفین کے لیے ورثا کے سپرد کر دی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *