پشاور،شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر شادی سے ا نکار پرلڑکے پر تیزاب پھینک دیا جس سے نوجوان جھلس گیا اور اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ چمکنی میں درج کر لی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *