پاکستان کیلیے بڑی
| | |

پاکستان کیلیے بڑی خبر: آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ مذاکرات ستمبر میں ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔ حکام کو اسٹرکچرل بنچ مارکس سے متعلق پیشرفت اور مذاکرات کے لیے ضروری معلومات مکمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جائزہ مشن پاکستانی اقتصادی ٹیم کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کی اگلی قسط پر بات کرے گا۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اقتصادی جائزے کی منظوری دے گا۔

منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقم ملنے کی توقع ہے۔ اس میں ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کے تحت 20 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

دوسری جانب مذاکرات میں آر ایس ایف پروگرام پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ متعلقہ وزارتوں کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات اور پروگرام کی شرائط پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دینے کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستانی حکام نئے بجٹ پر عملدرآمد کی صورتحال بھی جائزہ مشن کے سامنے رکھیں گے۔ بجلی اور گیس شعبوں میں گردشی قرضے کی روک تھام سمیت اسٹرکچرل اصلاحات کے اہداف پر بھی بات ہوگی۔

اس دوران نجکاری پروگرام کی پیشرفت، زرمبادلہ ذخائر، پالیسی ریٹ اور مہنگائی کے اثرات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پروگرام مجموعی طور پر طے شدہ سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بیشتر اسٹرکچرل بنچ مارکس اور پیشگی اقدامات مکمل ہوچکے ہیں جبکہ باقی اہداف پر کام جاری ہے۔ حکومتی معاشی ٹیم کو امید ہے کہ مذاکرات سے پہلے تمام ضروری شرائط پوری کرلی جائیں گی۔

پاکستان کو دونوں پروگرامز کے تحت اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ اگلے سال ستمبر تک مزید 3 ارب ڈالر سے زائد موصول ہونے کی توقع ہے، جس سے موجودہ پروگرام کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *