600

واشنگٹن کے جنگل کی آگ بے قابو 5 ہزار گھر خالی‘ 600 عمارتیں تباہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست واشنگٹن کے مشرقی علاقوں میں لگنے والی جنگل کی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، جس کے باعث تقریباً 5 ہزار گھروں کو خالی کرا لیا گیا، جبکہ 600 مکانات، کاروباری مراکز اور دیگر عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست کے دوسرے بڑے شہر سپوکین اور اس کے گرد و نواح میں بھڑکنے والی آگ تقریباً 21 مربع کلومیٹر رقبے تک پھیل چکی ہے۔ یہ آگ مغربی امریکا میں بھڑکنے والی درجنوں جنگل کی آگ کا حصہ ہے، جنہوں نے وفاقی، ریاستی اور مقامی اداروں کی آگ بجھانے کی صلاحیت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ادھر مغربی اڈاہو اور مشرقی اوریگن کے گھاس زاروں میں لگی ایک اور بڑی آگ پر قابو پانے کے لیے عملہ مسلسل دسویں روز بھی مصروف ہے۔ بلڈوزروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے جاری کارروائیوں کے باوجود یہ آگ تقریباً 1360 مربع کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *