عوام کو ریلیف
| |

عوام کو ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ یقینی ہے، حافظ نعیم الرحمن کا دوٹوک اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف نہ ملا تو پھر حکومت کے خلاف لانگ مارچ یقینی ہے۔

عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے اور حکمران اشرافیہ کو نوازنے کے حکومتی رویے کے خلاف جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، اس لیے اب یہ احتجاجی سلسلہ کسی صورت نہیں رکے گا۔ حکومت کو فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا، ورنہ تحریک کے دائرہ کار میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے 3 ستمبر کو تاریخی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ملک بھر میں کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ تاجر برادری اور صنعتکاروں کو بھی اس احتجاج کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ ہڑتال کو مکمل کامیاب بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دھرنوں اور کیمپوں کو بڑے جلسوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، جو ہڑتال سے پہلے یا بعد میں متوقع ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں، پٹرولیم لیوی اور اضافی ٹیکسوں کو عوام پر ظلم قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہونے کے باوجود عوام سے کیپسٹی پیمنٹس کیوں لی جا رہی ہیں اور ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا طوفان کیوں برپا ہے۔

انہوں نے حکومتی اشرافیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف حکمران اور بیوروکریسی شاہانہ طرز زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نئے جہاز کی خریداری اور مہنگی گاڑیوں کا استعمال عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کی سیاست کو محض نورا کشتی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور حکمران طبقہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *