معیشت کو امداد
|

معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقل کررہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو بیرونی امداد پر انحصار سے نکال کر تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب لے جارہی ہے، معاشی ترقی کے لیے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی ترقی کا عمل سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے جڑا ہوا ہے جبکہ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔ برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ایکسپورٹ فنانس ملکی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، اس لیے برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نجی شعبے کی ترقی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقل کررہی ہے تاکہ ملکی معیشت کو زیادہ مضبوط، خود انحصار اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جاسکے، معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری برادری کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *